پنجاب میں سال 2019 کے دوران 3 لاکھ 44 ہزار حادثات ہوئے جن ميں سے 24 فیصد حادثے کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے پیش آئے۔
ڈی جی ریسکیو کے مطابق 10 سالہ ڈرائیورز 14 ہزار جبکہ 11 سے 20 سالہ ڈرائیورز 76 ہزار حادثات کا باعث بنے۔ سب سے ذیادہ حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ پیش آئے ہيں۔
اس متعلق ماہر نفسيات ڈاکٹر رياض بھٹی کے مطابق کم عمری ميں انسان خوف سے عاری ہوتا ہے۔ موٹر سائيکل سستی اور تیز رفتار ہونے کی وجہ سے کم عمر لڑکے اسے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
ڈاکٹر رياض بھٹی کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائيورز موٹرسائیکل کی رفتار کا خیال نہیں رکھتے جو حادثات کی بڑی وجہ ہے۔
انتظامیہ نے کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کئی بار مہم چلائی لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔