شاہد خاقان عباسی نے نیب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ انھوں نے نون لیگ میں کسی اختلاف کی خبروں کی تردید کی۔
سابق وزير اعظم نے سماء کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کا کارخانہ ہے،ملک تباہ کررہا ہے۔ انھوں نے شہزاد اکبر کو دو نمبر آدمی قرار ديتے ہوئے دولت کا حساب دينے کا مطالبہ بھی کرديا۔ شاہد خاقان عباسي نے ن ليگ سے اختلافات کی خبروں کی بھی ترديد کردی
لیگی رہنما نے کہا کہ ڈیڑھ سال ہو گیا ہے لیکن کیس ہی نہیں بن سکا،مجھے کوئی تکلیف نہیں،ضمیر مطمئن ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ آٹے چینی کے بحران کی وجہ حکومتی کرپشن ہے، پی ٹی آئی مفاد پرستوں کو جوڑ کر بنائی گئی،دھڑے بندیاں تو ہونگی۔