Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان نے چین کیلئے پروازیں بند کردیں

SAMAA | - Posted: Jan 31, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 31, 2020 | Last Updated: 2 years ago

کرونا وائرس کے باعث پاکستان نے چين کيلئے فوری طور پر فضائی آپريشن معطل کرديا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلاتا ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے فی الحال چين نہيں جایا جا سکتا۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فضائی آپريشن معطل کيا جارہا ہے۔ اس عرصے میں پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ سے قومی ایئر لائن کی کوئی پرواز براہ راست چین نہیں جائے گی۔

ابتدائی طور پر 2 فروری تک فلائيٹ آپريشن کی معطلی کا فيصلہ کيا گيا ہے۔ صورت حال کا جائزہ لے کر مزيد کوئی فيصلہ بعد ميں کيا جائے گا۔ سول ایوی ایشن کے حکام نے اس فیصلے کے بارے میں تمام متعلقہ شعبوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب ایئر چائنا نے بھی پاکستان کے لیے اپنی پروازیں 5 فروری تک روک دی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ اور دیگر پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ابھی تک کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانی کرونا وائرس سے فلٹر ہونے کے بعد ہی پاکستان لائے جائیں گے، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جامع اور مربوط پالیسی کی تشکیل کے لیے وفاقی وزارتِ صحت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔

چین سے پاکستان آنے والے مسافر کو ہر ایئر لائن پہلے اطلاع دے گی اور مشتبہ مسافر کو ایئر پورٹ سے قرنطینہ تک سی اے اے کی ایمبولنس میں منتقل کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube