Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

متحدہ پاکستان نے ایک بار پھر الگ صوبے کا مطالبہ کردیا

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 2 years ago

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ساتویں جماعت کی درسی کتاب سے قائداعظم، علامہ اقبال اور لیاقت علی خان کی تصاویر غائب کردیں، بینظیر بھٹو کی تصویر چھاپ دی، ایم کیوایم نے اقدام کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے الگ صوبے کا مطالبہ کردیا۔

سندھ ٹيکسٹ بُک بورڈ کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے، ساتويں جماعت کی معاشرتی علوم کی کتاب پر قائداعظم محمد علی جناح، قائد ملت لیاقت علی خان اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی تصاویر کے بجائے سابق وزیراعظم بينظير بھٹو کی تصویر چھاپ دی۔

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل، خواجہ اظہار الحسن اور محمد حسین سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے اقدام کو تعلیم دشمنی قرار دیا۔

کنور خالد یونس کا کہنا ہے کہ تعلیم کو سیاست زدہ کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، کتاب میں تاریخ بھی غلط چھاپی گئی ہے، تمام اداروں اور عدالتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اقدام کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔

ايم کيو ايم رہنماء نے سندھ حکومت کے اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ايک بار پھر عليحدہ صوبے کا مطالبہ کر ديا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں الگ صوبے کا مطالبہ کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
MQM, PPP, SINDH TEXT BOOK BOARD, BENAZIR BHUTTO, MOHAMMAD ALI JINNAH, ALLAMA IQBAL, LIAQUAT ALI KHAN, NEW PROVINCE, KUNWAR NAVEED JAMEEL, KHWAJA IZHAR UL HAQ
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube