سندھ ہائی کورٹ نے ناروا سلوک اور غیر اخلاقی حرکت پر جوڈیشل مجسٹریٹ سہیون کو معطل کردیا۔
معطل امتیاز حسین بھٹو کو فوری طور پر ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تاہم معطلی کے دوران انہیں تنخواہ اور الاونس ملتا رہے گا۔
امتیاز حسین بھٹو کے خلاف تحقیقات کا حکم خاتون کی جانب سے معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد عمل میں آیا۔