جعلی اکاؤنٹس کی تحقيقات کيلئے نيب کا جال مزيد وسيع ہوگیا ہے۔ نیب نے 8 واں ريفرنس بھی احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔آئیکون ٹاور ریفرنس میں 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
بدھ کو نیب راولپنڈی نے جعلی بينک اکاؤنٹس کیس کا 8 واں ریفرنس احتساب عدالت ميں دائرکردیا۔نئے ريفرنس ميں ڈاکٹر ڈنشا، لیاقت قائم خانی سميت 20 افراد کو نامزد کيا گيا۔غلام عارف، خواجہ شفیق،عبدالسبحان میمن،جمیل بلوچ اور ديگر شريک ملزمان ہيں۔
ان ملزمان پر باغ ابن قاسم کی زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ نيب کےمطابق ملزمان نےملی بھگت سے سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی اورٹھوس شواہد موجود ہیں،ملوث ملزمان کو نیب آرڈیننس کے تحت سخت سزا دی جائے۔