Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

پنجاب: سال کے 9ماہ میں بچوں سےزیادتی کے 1024مقدمات درج

SAMAA | - Posted: Dec 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Dec 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بچوں سے زیادتی کے واقعات پر مبنی محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی جس کے مطابق صوبے میں 15 ستمبر 2019ء تک بچوں سے زیادتی کے کل 1024 مقدمات درج ہوئے، جن میں سے 856 کی تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ستمبر 2018ء سے مارچ 2019ء تک بچوں سے زیادتی کے 152 مقدمات درج ہوئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں تیزاب گردی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا، اس حوالے سے اگست 2018ء سے اپریل 2019ء تک 33 مقدمات درج ہوئے، 17  مقدمات میں ملوث 42 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 9 مقدمات جھوٹے ہونے کی وجہ سے خارج کردیے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 16 مقدمات کے چالان تاحال عدالت میں پیش نہ کئے جا سکے اور ان مقدمات کے 17 ملزمان کی اب تک گرفتاری بھی عمل میں نہیں آسکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
PUNJAB, CRIME, RAPE, ACID ATTACK, POLICE REPORT, LAHORE, CHILDR ABUSE, HUMAN RIGHTS, PAKISTAN
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube