Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

نوجوان نے 6000روپوں کی خاطر دوست کی جان لے لی

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کامونکی کے علاقے ڈیرہ امیر افضل میں ڈیڑھ ماہ قبل اپنے گھر میں قتل ہونے والے 30 سالہ نوید کا قاتل بالآخر گرفتار ہوگیا۔

تھانہ صدر پولیس کے مطابق نوید کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، جو مقتول کے بچپن کا دوست تھا، جس نے صرف 6 ہزار روپے کے لالچ میں اپنے دوست کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عثمان نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے دوست کو ابدی نیند سلا دیا تھا۔

اے ایس پی نوشیروان علی نے بتایا کہ یہ واردات ایک معمہ تھی تاہم ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ڈیڑھ ماہ کی کاوش کے بعد کیس حل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم عثمان کو موبائل کے ذریعے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔

ملزم عثمان کا کہنا ہے کہ وہ ایک دن اپنے بچپن کے دوست نوید سے ملنے گیا تو باتوں کے دوران پتہ چلا کہ نوید کے پاس 6 ہزار روپے ہیں جس پر اس کی نیت خراب ہوگئی اور وہ بہانے سے وہیں سوگیا اور رات کو موقع پا کر کلہاڑی کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹر: سیٹھ ادریس

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
PAKISTAN, PUNJAB, CRIME, MURDER, LAHORE, KAMOKE, FRIEND
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube