Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

مصطفی کمال کا ايوب خان اورضياءالحق کو علامتی سزا دينےکامطالبہ

SAMAA | - Posted: Dec 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago

مصطفی کمال نے پرويز مشرف سے متعلق عدالتی فيصلے پر کہتے ہيں کہ اگر مثال قائم کرنی ہے تو ايوب خان اور ضياء الحق کو بھی علامتی طور پر سزا ديں ۔

آج کل سابق صدر پرويز مشرف ہاٹ ايشو ہيں تاہم مثال قائم کرنی ہے تو ايوب خان اور ضياءالحق کو پھانسی ديں اگرچہ دونوں انتقال کرچکے تو انہیں علامتی طور پر سزا ديں۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا 2014کی پارليمنٹ سے منظور ہوا جبکہ آج احتجاج کرنے والے اُس پارليمنٹ کا حصہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹيکل 6 کی تينوں شقوں پر عمل کرنا ہوگا، پرويز مشرف کيساتھ 500 لوگوں کو سزا دينی پڑے گی۔

مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کی ايک جماعت اسے مہاجروں کا مسئلہ قرار دے رہی ہے مگر اسے مہاجروں کامسئلہ قرار دينا پرويز مشرف کيساتھ زيادتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube