Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

احسن اقبال کی گرفتاری نیب حکومت گٹھ جوڑکاثبوت ہے، شہبازشریف

SAMAA | - Posted: Dec 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1793567" align="alignnone" width="810"] فائل فوٹو: آن لائن[/caption]

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلا جواز، نیب اور حکومت کے گٹھ جوڑ کا ثبوت قرار دیا ہے۔

ن لیگ کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا، راولپنڈی آفس پہنچنے پر انہیں باضابطہ طور پر گرفتر کرلیا گیا، احسن اقبال کو کل احتساب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی درخواست دی جائے گی۔

مزید جانیے : نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کرلیا

مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے احسن اقبال کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے بلا جواز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کی گرفتاری نیب اور نیازی حکومت کے درمیان گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، سی پیک کو مضبوط بنانے والے شخص کی گرفتاری افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری کا مقصد حکومت کی نالائقی کو بے نقاب ہونے سے روکنا ہے، عمران نیازی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، حکومت کی سی پیک، عوام اور ملک دشمن پالیسیاں بے نقاب کرتے رہیں گے۔

ویڈیو:احسن اقبال کی گرفتاری پر مریم کا جارحانہ ردعمل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور صاف پانی اسکیم میں نیب کی حراست میں تھے، جنہیں ضمانت پر رہائی ملی، وہ اپنے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کیلئے لندن میں موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
SHEHBAZ SHARIF, PMLN, AHSAN IQBAL, NAB, CORRUPTION, NAROWAL SPORTS CITY, PTI, IMRAN KHAN, NAWAZ SHARIF
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube