Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

کراچی میں4دسمبر کو پانی سپلائی معطل رہے گی

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پپری پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد 4 دسمبر کو کراچی کے بیشتر علاقوں میں 4 دسمبر کو پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ واٹر بورڈ نے شہریوں سے پانی ذخیرہ کرنے اور احتیاط سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

واٹر بورڈ حکام کے مطابق کے الیکٹرک اپنے فیڈر کی سالانہ مرمت کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے دسمبر کو صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک پپری پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی مطل رہے گی۔

بجلی معطل ہونے کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن بھی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بند رہے گا جس کی وجہ سے لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، قیوم آباد، اخترکالونی ، کشمیر کالونی، قائد آباد، ظفر آباد اور ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کو پانی کی فراہمی بند رہے گی۔

ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ان علاقوں کے مکینوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی پریشانی سے بچنے کیلئے پانی ذخیرہ کرلیں اور پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube