سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بائیس سو ایکڑ اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ انتظامیہ نے قبضہ خالی کرانے کیلیے سندھ حکومت سے مدد مانگ لی۔
سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یونیورسٹی کی 2 ہزار 200 ایکڑ اراضی پر با اثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے۔
مراسلے کے مطابق اربوں روپے کی زمین پر قبضہ مافیا سالوں سے قابض ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے متعدد کوششوں کے بعد زمین واگزار نہ کرائی جاسکی۔
وائس چانسلر نے بورڈ آف ریونیو سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کی زمین واگزار کرانے میں مدد کی جائے۔