Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

بلوچستان میں ٹریفک حادثات، 16 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago

 

بلوچستان میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 16 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہو گئے، مکران کوسٹل ہائی وے پر بس کھائی میں جاگری جبکہ خضدار روڈ پر دو ویگنیں ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا۔

لیویز کے مطابق ضلع لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر پسنی سے کراچی جانیوالی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 11 مسافر جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کوسٹ گارڈ، لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں کو ڈٰ ایچ کیو اسپتال اوتھل اور نیوی اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے جبکہ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

حادثے کے شدید زخمیوں کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کو زیادہ تر سر اور ٹانگوں پر چوٹیں لگیں۔

امدادی کارروائیوں میں ایدھی، بحریہ اور مقامی انتظامیہ کے اہل کاروں نے حصہ لیا۔ دور افتادہ علاقہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ لیویز کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

 خضدار قومی شاہراہ پر کوئٹہ اور سوراب سے خضدار جانیوالی ویگنیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال خضدار منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جاں بحق افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے قیمتیوں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
HUB, OTHAL, BALOCHISTAN, GWADAR, KHUZDAR, ACCIDENT,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube