ملتان میں باپ نے دوسری بیوی اور بیٹے کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملتان کے نواحی علاقہ چاہ دوسو والا کے رہائشی بشیر احمد نے دوسری بیوی شکینہ اور اپنے بڑے بیٹے اسرار احمد کو غیرت کے نام پر زنجیروں سے باندھ کر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا ہے۔
مقتولہ شکینہ کی والدہ نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ میری بیٹی کو بشیر احمد نے قتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو مقتولین پر تعلقات کا شبہ تھا۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بشیر اور اس کا ایک بیٹا گرفتار کرلیا۔ باقی تحقیقات جاری ہیں۔