ملتان میں پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف مقامات پر فراہم کی گئی مفت وائی فائی کی سہولت انٹرنیٹ راؤٹرز خراب ہونے کے باعث تعلطل کا شکار ہوگئی۔
حکومت نے شہر کی 30 جگہوں بشمول جناح پارک، دم دمہ، گھنٹہ گھر، برن یونٹ اسپتال اور کلمہ چوک پر شہریوں کو فری وائی فائی کی سہولت فراہم کی تھی تاہم 15 مقامات پر اب یہ سروس بند ہے۔
ان میں سے 14 مقامات پر انٹرنیٹ راؤٹرز خراب ہوچکے ہیں جبکہ دم دمہ میں نصب کیا جانیوالا راؤٹر چوری ہوچکا ہے۔
مذکورہ مقامات پر فری وائی فائی استعمال کرنے والے شہریوں نے اس معاملے میں متعلقہ شعبہ کی عدم توجہی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سہولت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ فنڈز کی کمی بتائی جارہی ہے تاہم متعلقہ افسران کا کہنا ہے کہ وائی فائی کی سہولت بحال کرنے کیلئے اقدامات جلد کرلئے جائیں گے۔