پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خطرے کی گھنٹی بجادی اور مون سون بارشوں کے بعد پنجاب میں فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
سما کے نمائندے آصف بلوچ نے بتایا کہ دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
فلڈ الرٹ مون سون بارشوں کے بعد جاری کیا گیا۔ دریائے چناب کے اطراف آبادی کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
امدادی ٹیموں نے کسی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔