Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

جس جس نے قوم کا پیسہ کھایا ہے وصول کیا جائے،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2019 | Last Updated: 3 years ago

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگست تک مسافروں میں اضافہ70لاکھ تک پہنچ جائے گا، ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا،ریلوے انجنوں کی خریداری میں کرپشن کی تحقیقات ہونگی۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے بتایا کہ ریلوے میں کنٹریکٹ پر مزید بھرتی ہونگی، بہت جلد5 نئی ٹرینیں بھی چلانے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے،مال گاڑیوں سے مقررہ اہداف سے زائد آمدن ہوا،ٹرینوں کی تاخیر کا نوٹس لیا ہے، ڈالر اورتیل کی بڑھنے سے مشکلات ہوئیں۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ بڑےادارے ریلوے میں سرمایہ کاری کیلئےتیارہیں،200پرانی بوگیوں کی مرمت کاکام ہورہا ہے، ہم نے5ارب روپے ریلوے کا خسارہ کم کیا ہے،ٹرینوں میں موجودخامیوں کو دور کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پہلے بتایا تھا کہ جو چیخ رہا ہے اس کا نمبر آنے والا ہے، جس جس نےقوم کا پیسہ کھایا ہے وصول کیا جائے،پہلےہی کہہ دیا تھا کہ جھاڑو پھرنے والی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube