Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی نیب درخواست خارج

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2019 | Last Updated: 3 years ago

احتساب عدالت نے مختصر سماعت کے بعد نیب کی جانب سے مریم نواز کے خلاف دائر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا گیا ہے۔ مریم نواز خود بھی اس موقع پر روسٹرم پر موجود رہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں بدھ کے روز مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں جج محمد بشیر نے کہا کہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کا الزام فرد جرم سے حذف کردیا تھا، نیب بتائے اب اس الزام پر مزید کیا چاہتے ہیں؟۔

عدالتی سوال پر نیب حکام کا کہنا تھا کہ فرد جرم سے الزام مریم نواز کی درخواست پر حذف کیا، عدالت نے کہا تھا کہ جعلی دستاویزات کا معاملہ الگ دیکھا جائے گا۔

عدالتی سوال پر نیب حکام کا کہنا تھا کہ فرد جرم سے الزام مریم نواز کی درخواست پر حذف کیا، عدالت نے کہا تھا کہ جعلی دستاویزات کا معاملہ الگ دیکھا جائے گا، جس پر جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک ہم کارروائی نہیں کرسکتے، اپیل کا فیصلہ آنے تک ٹرسٹ ڈیڈ کی سماعت نہیں ہوسکتی۔

 

ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی، مریم نواز نے کہا تھا کہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں جب کہ عدالت کا خصوصی دائرہ اختیار ہے۔

 

دوران سماعت مریم نواز نے نیب پراسیکیواٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک سال کا عرصہ کیوں لگا عدالت کو یاد دلانے میں؟ نیب پراسیکیواٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہی بتا رہا ہوں، مریم نواز نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ آپ نے تھوڑی سی دیر کردی، بس ایک سال جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ دیرآید، درست آید۔

 

سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل نے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہروقت بندہ درست نہیں آتا۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں درخواست دائر کرنا نیب کا اختیار نہیں تھا بلکہ یہ عدالت کے خصوصی دائرہ اختیار میں آتا ہے اور درخواست دائر کرنے کی 30 روز کی قانونی مدت بھی ختم ہوچکی لہذا نیب کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیا جائے۔

 

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ کچھ دیر کیلئے محفوظ کرلیا۔ مختصر سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی جانب سے دائر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ریفرنس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube