Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

آصفہ بھٹو کی نیب آفس میں آصف زرداری سے ملاقات

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2019 | Last Updated: 3 years ago

آصفہ بھٹو نے نیب آفس راولپنڈی میں آصف زرداری سے ملاقات کي اور والد سے ان کي صحت کے متعلق دریافت کیا، اس دوران سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی ۔

آصفہ بھٹو کي اپنے والد سے ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی، آصفہ بھٹو نے آصف زرداري سے ان کي خيريت دريافت کي ۔

دونوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، آصفہ بھٹو والد سے ملاقات کے بعد نیب آفس سے واپس روانہ ہوگئیں ۔

آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں14 روز کی توسیع

میگامنی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں تیسری بار جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آصف زرداری گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کی نیب استدعا عدالت نے منظور کرلی ۔

تاہم آصفہ بھٹو نے ریمانڈ میں تیسری توسیع کے بعد والد سے ملاقات کی اجازت مانگی تو عدالت نے بچوں کو منگل کی سہ پہر 3 بجے نیب حوالات میں ملنے کی اجازت دی تھی ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube