Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

ضلع کونسل بنوں کے اجلاس میں سلائی مشینوں کے تنازع پر ہاتھا پائی

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2019 | Last Updated: 3 years ago

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں کا بجٹ اجلاس سلائی مشینوں کے تنازع کے نذر ہوگیا۔ ضلع کونسل کے ارکان نے سوشل ویلفیئر آفیسر پر ہلہ بول دیا جس میں وہ مشکل سے بچ نکلے۔

منگل کو ضلعی کونسل کا بجٹ اجلاس شروع کنونیئر پیر منیر شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع ناظم عرفان درانی نے سال 2019.20 کیلئے 9 ارب 17 کروڑ 42 ہزار روپے کا بجٹ پیش کیا۔

ضلعی کونلس میں بجٹ پر بحث جاری تھی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر ضلع کونسل عبدالرزاق نے اظہار خیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سوشل ویلفیئر آفیسر اور ان کے دفتر کا عملہ خواتین کیلئے منظورشدہ سلائی مشینوں کی لسٹ دیتے ہیں نہ ہی سلائی مشینیں ریلیز کر رہے ہیں۔

سوشل ویلفیئر آفیسر انصاف الرحمن نے جوابی تقریر کے دوران الزام عائد کیا کہ ضلعی کونسلرز چور ہیں۔ ہم کسی ممبر کے ذریعے مشینیں تقسیم نہیں کریں گے بلکہ خواتین خود سوشل ویلفیئر کے دفاتر میں آکر سلائی کی مشینیں وصول کریں گی۔

انصاف الرحمن کے الفاط سنتے ہیں ضلع کونسل کے ارکان آگ بگولا ہوگئے اور سوشل ویلفیئر آفیسر انصاف الرحمن پر جھپٹ پڑے۔ اس موقع پر ضلع ناظم عرفان درانی سمیت چند ارکان بیچ بچاو کیلئے میدان میں آئے جس کی وجہ سے انصاف الرحمان بچ گئے۔

ہنگامہ آرائی کے بعد ضلع کونسل میں سوشل ویلفیئر آفیسر کی ضلع بدری کیلئے متفقہ قرار داد منظور کرلی گئی جس پر ضلع ناظم عرفان درانی نے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کیا جبکہ کنوینر پیر منیر شاہ نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے بدھ کو دوبارہ طلب کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube