Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2019 | Last Updated: 3 years ago

   

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوگئی، نرخ 14 ڈالر فی اونس گر گئے، مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج (ہفتہ کو) فی تولہ سونے کے نرخ 100 روپے کمی کے بعد 78 ہزار روپے پر آگئے، 10 گرام سونا 88 روپے سستا ہو کر 66 ہزار 872 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈٓالر کی حیرت انگیز کمی کے بعد 1400 ڈالر فی اونس پر فروخت ہورہا ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 910 روپے جبکہ 10 گرام 780 روپے میں فروخت ہورہی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 15.03 ڈالر ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube