Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کچھ نہیں جانتا، مجھے شہر قائد صاف ستھرا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ کی حکام کو وارننگ

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2019 | Last Updated: 3 years ago

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی میں کچرے کے ڈھیر پر اظہار برہمی، کہتے ہیں کہ کچھ نہيں جانتا، مجھے شہر صاف ستھرا چاہئے۔ تمام ڈی سیز کو صفائی ستھرائی کے کام کی نگرانی کي ہدایت کرتے ہوئے گندگی پر متعلقہ میونسپل کمشنر اور ڈی سی کيخلاف کارروائی کا بھی اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں کچرے کے ڈھیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو بھی درخت کاٹے کا مقدمہ درج کیا جائے گا، اگر روڈ پر کچرا، ملبہ یا کسی درخت کے کاٹنے کی اطلاع ملی تو متعلقہ افسران کیخلاف سخت کارروائی  ہوگی۔

انہوں نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ حکام کو کچرا اٹھانے کے ٹھیکے منسوخ کرنے کی ہدایت کردی، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پر بھی زور دیا کہ غیر ذمہ داری، نااہل اور سست میونسپل کمشنرز کو ڈی ایم سیز سے ہٹایا جائے۔

صفائی ستھرائی سے متعلق اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر ملبوں کا ڈھیر ہے، لوگ بلڈنگ بنانے کيلئے درخت کاٹ رہے ہیں اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ نے پوچھا تجاوزات کا ملبہ ابھی تک کیوں نہیں اٹھایا گیا، 20 کروڑ روپے جاری کئے، کام کچھ نہیں ہوا، کمشنر اس کی بھی تحقیقات کریں۔

جمعرات کو ہونیوالے اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، سیکریٹری بلدیات حیدر شاہ، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے ایم ڈی ڈر اتر داس اور تمام ڈی ایم سیز کے ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے۔

مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو صفائی کے انتظامات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے غیر متوقع دورے شروع کروں گا، جہاں بھی غیر ذمہ داری اور کوتاہی نظر آئی کارروائی کروں گا۔

رپورٹس کے مطابق کراچی کا ضلع وسطی تقریباً 2200 ٹن کچرا پیدا کرتا ہے جس میں سے 1600 ٹن ہی ٹھکانے لگایا جاتا ہے جبکہ ضلع غربی کے 2500 ٹن کچرے میں سے بمشکل ایک ہزار ٹن ہی اٹھا کر لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube