گرمی کی لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی شمالی علاقوں میں داخل ہوگا۔ انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہے۔