Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پی پی رہنما نے 5 وزارتوں کو خیر باد کہہ دیا

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پيپلزپارٹی کی انتخابي مہم چلانے کيلئے ناصرحسين شاہ نے5 وزارتوں کو الوداع کہہ ديا۔

ناصر حسين شاہ نے سندھ میں ورکس اينڈ سروسز، آبپاشی ، وائلڈ لائف، مذہبی امور اور محکمہ جنگلات کی وزارتيں سنبھال رکھی تھيں۔

حلقہ اين اے 205 گھوٹکي ميں پارٹي کي انتخابي مہم چلانے کے ليے انہوں نے وزارتوں سے استعفيٰ دے ديا۔

سابق وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کی وفات کے باعث خالی ہونے والی حلقہ این اے 205 گھوٹکی کی اس نشست پر 18 جولائی 2019 کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے ۔

علي محمد مہر نے اس حلقے میں آزاد حيثيت سے انتخاب جيتا تھا اور ضمنی انتخاب میں ان کے بيٹے احمد علی مہر بھی آزاد حيثٰيت سے انتخاب ميں حصہ لے رہے ہيں۔ احمد مہر کے مقابل پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر اميدوار ہيں۔

ناصرحسين شاہ سے پہلے صوبائی وزيرباری پتافی بھی اليکشن مہم ميں حصہ لينے کے ليے مستعفی ہوچکے ہيں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کےبعد وزیراعظم، گورنر، وزراء اور ارکان پارلیمنٹ حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube