Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

لاہور میں وکیل کے گھر سے گھریلو ملازمہ کی پھندا لگی لاش برآمد

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2019 | Last Updated: 3 years ago

لاہور کے علاقہ اچھرہ میں ایک گھر سے گھریلو ملازمہ کی پھندہ لگی لاش ملی ہے۔ لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے مالکان نے قتل کیا جبکہ مالک مکان نے قتل کا الزام مسترد کردیا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 14 سالہ مبین مقامی وکیل چوہدری منظور کے گھرملازمہ تھی۔ وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے 12 ہزار تنخواہ میں کام کر رہی تھی۔ گزشتہ رات اس کے والدین کو پیغام دیا گیا کہ لڑکی کو واپس لے جائیں۔ گھر والے پہنچے تو انہیں لاش ملی۔

لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ مالک مکان نے اسے قتل کیا ہے۔ حکومت انصاف دلائے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔

دوسری جانب گھر کے مالک چوہدری منظور ایڈووکیٹ نے ملازمہ کے قتل کے الزامات کی تردید کردی ہے۔۔ ان کا کہنا ہے کہ لڑکی نے گھریلو حالات کی وجہ سے خودکشی کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube