Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے کی سطح پر پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2019 | Last Updated: 3 years ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بينک ميں ڈالر 1.16 روپے اضافے سے 157 روپے کي بلند ترين سطح پر پہنچ گيا۔

یکم جون سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 9.8 روپے مہنگا ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بيروني قرض ميں 953 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے کا ہوگیا

جمعہ 14 جون کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 155.85 روپے تھی۔

عید الفطر سے قبل ڈالر 147.9 پر موجود تھا تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 20۔2019 پیش کیے جانے کے بعد سے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 51 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا پیکج منظور

دوسری جانب اوپن مارکيٹ ميں ڈالر 70 پيسے سستا ہوکر 156.80 روپے ميں فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کےلیے ورلڈ بینک 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا پیکج منظور کر چکا ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ تین ارب چالیس کروڑ ڈالر کا معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube