Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ملک میں پانی کی شدید قلت،تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آنے کاخدشہ،ارسا

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2019 | Last Updated: 3 years ago

ارسا نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ارسا کی رپورٹ کےمطابق اسکردو میں درجہ حرارت میں اچانک غیر معمولی کمی کے باعث  برف کا پگھلاؤ رک گیا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں کمی واقع ہوئی ہے اور تربیلا ڈیم خشک ہونے کے قریب ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک کم ہوگئی ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 40 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر پانی کی یہی صورتحال رہی تو 48 گھنٹوں میں تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آجائے گا۔ تاہم اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا ہے۔اس وقت منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 45 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 85 ہزار کیوسک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ  کو منگلا سے 40 ہزار کیوسک پانی دیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube