Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نجی اسکولوں کی فيس ميں سالانہ صرف 5 فيصد ہی اضافہ ہوگا،سپریم کورٹ

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2019 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Jun 12, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پرائیوٹ اسکولز فیس کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا، نجی اسکولوں کی فيس ميں سالانہ صرف 5 فيصد ہی اضافہ ہوگا اور اِس سے زيادہ نہيں ہوسکے گا۔ اس کیس میں لاہور ہائيکورٹ کا فيصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ ہائيکورٹ کا حکم نامہ برقرار رکھا گيا ہے۔

پرائیویٹ اسکول فیس کیس میں سپریم کورٹ نے فيسوں میں اضافے سے متعلق کيس کا محفوظ فيصلہ سنادیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے نجی اسکولز مالکان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ فیسوں میں سالانہ 15 سے 20 فیصد اضافہ کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ فیس میں سالانہ 5 فیصد ہی اضافہ ہوگا، پانچ فیصد سے اوپر اور 8 فیصد تک اضافے کا جواز پیش کرنا ہوگا۔عدالت نے واضح کیا کہ نجی اسکولز قانون کے مطابق ہی فیس وصول کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے نجي اسکولوں کے حق میں آنے والا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ديا اور سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے فیسوں میں سالانہ 5 فیصد سے زیادہ اضافے کو غیر قانونی قرارديا تھا۔

عدالت عظمٰی نے فیسوں میں 20 فیصد کمی سمیت تمام عبوری حکم بھی واپس لے لیے ہیں۔ اس کے علاوہ نجی اسکولوں کو فیس کمی کے حکم سے لے کر آج تک کم کی گئی فیس بطور بقایاجات وصول کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس فیصل عرب نے فیس میں 5 فیصد اضافے کی حد سے اختلاف کیا ہے۔ کيس کا تفصيلي فيصلہ بعد ميں جاري کيا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube