Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی، حیدری مارکیٹ جیولری شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چوری

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2019 | Last Updated: 3 years ago

کراچی کی حیدری مارکیٹ صرافہ بازار کی جیولری شاپ میں دکانوں کے تالے توڑ کر کروڑوں روپے ماليت کا سونا لوٹ ليا گيا۔

صدر سندھ صرافہ ايسوسي ايشن حاجی ہارون شاہ نے دعويٰ کیا ہے کہ جيولري شاپ سے 10 سے 12 کلو سونا لوٹا گيا، واردات عید کے دنوں میں کی گئی۔

حاجی ہارون شاہ نے واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جوتے کی دکان کے تالے توڑ کر ڈکیت اندر داخل ہوئے اور دیوار توڑ کر جیولری شاپ میں گھس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبا 7 کروڑ مالیت کا سونا لوٹا گیا۔

سونے کی قیمت 71 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سی سی ٹی وی کی تاریں بھی کاٹ دی تھیں، تاہم قریب میں لگے دیگر کیمروں کی مدد سے شناخت کی کوشش کی جائے گی۔

پولیس نے شک ظاہر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ واقع میں مارکیٹ کے اندر کا کوئی شخص شامل ہے جس کی وجہ سے واردات باآسانی ہوئی، بہرحال اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube