بھکر کے علاقے میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم سے پانچ افراد جاں بحق، جب کہ بيس زخمي ہوگے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بھکر کے علاقے ایم ایم روڈ پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ ٹرالر کو اوور ٹيک کرتے ہوئے باعث پيش آيا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تمام زخميوں کي حالت خطرے سے باہر ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس کراچي سے مانسہرہ جارہی تھی کہ ميانوالي مظفر گڑھ روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی۔