Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کہیں بارش ، کہیں گرمی، موسم کی آنکھ مچولی جاری رہے گی،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2019 | Last Updated: 3 years ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی شہروں میں بارش اور سخت گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بروز جمعرات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ، محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا،کراچی سمیت لاہور اور پنجاب کے کئی شہروں میں بھی خشک اور گرم موسم رہنے کا امکان ہے۔

جمعرات کو دوپہر 1 بجے کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا ہے، لاہور میں درجہ حرارت 42 ڈگری کو چھو رہا ہے۔شديد گرمي کے باعث لوگ گھروں ميں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں ميں بھي گرمي کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسميات کے مطابق في الحال شديد گرمي ميں کوئي کمی  متوقع نہيں ہے۔ گزشتہ روز سب سے زيادہ گرمي سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سينٹي گريڈ ريکارڈ کيا گيا۔ مٹھی 48 ، سبی، لاڑکانہ، موہنجو داڑو، دادو 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube