Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اگر کوئی اپنا نام چاند رکھ لے تو ۔۔۔۔ فواد چوہدری کا دلچسپ تبصرہ

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2019 | Last Updated: 3 years ago

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی انتہائی کوشش کے باوجود ملک میں دو عیدیں منائی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر عید کا چاند نظر آنے کی خبروں پر فواد چوہدری نے دلچسپ ردعمل ظاہر کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فود چوہدری نے لکھا کہ ’’اگر کوئی اپنا نام چاند رکھ لے تو ہی آج چاند نظر آناممکن ہے‘‘۔

 وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کیے جانے والے قمری کیلنڈرکے مطابق ملک بھر میں 29 روزے اور 5 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن رواں سال بھی ایسا ممکن نہ ہوسکا اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود سرکاری سطح پر عید منائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب فواد چوہدری نےایک اور ٹویٹ میں خیبر پختونخوا میں چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ اس حوالے سے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’ ان سب پر جھوٹا مقدمہ بننا چاہیے، یہ گمراہ کن بات ہے۔

یاد رہے کہ پشاور میں مفتہ شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے اور آج عید منانے کا اعلان کیاتھا۔ جس کے بعد صوبائی حکومت نے بھی یکجہتی میں سرکاری سطح پر عید منانے کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے صوبائی وزير اطلاعات پختونخوا شوکت يوسفزئي کا کہنا تھا کہ پشاور کی مسجد قاسم علي خان ميں چاند کي 112 سے زائد شہادتيں موصول ہوئیں جبکہ صوبائي حکومت کوبھي شہادتيں موصول ہوئيں، اس لیے مقامي کميٹي کےساتھ يکجہتي کافيصلہ کيا ہے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر حصوں میں شوال کا چاند دیکھے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزي رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube