Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی کے شہری پارکنگ کے نام پر جبری وصولی سے پریشان، کمشنر کراچی کا نوٹس

SAMAA | and - Posted: May 28, 2019 | Last Updated: 3 years ago
Posted: May 28, 2019 | Last Updated: 3 years ago

کراچی میں پارکنگ مافیا آپے سے باہر ہوگیا، شہریوں سے اضافی رقوم وصول کی جارہی ہے۔

جب بھی آپ شہر کے کسی بازار، اسپتال اور مارکیٹ میں جائیں گے بھاگتا ہوا ایک شخص آپ کی گاڑی یا موٹر سائیکل کی جانب آئے گا اور پارکنگ کے پیسے مانگے گا۔

پارکنگ کے پیسے لینا کوئی جرم نہیں لیکن شہر قائد میں اس پارکنگ کی آڑ میں شہریوں کو لوٹا جاتا ہے یعنی زائد پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔

سماء ٹی وی نے شہر کے مختلف علاقوں میں پارکنگ سائٹس کا سروے کیا اور مشاہدہ کیا کہ لوگوں سے پارکنگ کے نام پر کتنی رقوم وصول کی جارہی ہیں۔

لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار 5 روپے کے بجائے 20 روپے دینے پر مجبور ہیں، ورکر کا کہنا تھا کہ ان دنوں میں یہ ریٹ ہوتے ہیں، اسی طرح کار کی پارکنگ فیس 20 روپے ہے تاہم اس کے بھی 50 روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

نمائندہ سماء نے جب پارکنگ فیس پر سوال کیا تو اس شخص کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹھیکیدار نے رسید دی ہوئی ہے۔

سرینا موبائل مارکیٹ میں بھی صورتحال مختلف نہیں تھی، نارتھ ناظم آباد کی حیدری مارکیٹ میں بھی شہریوں سے موٹر سائیکل فیس کی مد میں 20 روپے ہی وصول کئے جارہے تھے۔

نمائندہ سماء نے صدر بازار کا سروے کیا تو پتہ چلا کہ یہاں رسید تو دی ہی جارہی بلکہ شہریوں سے موٹر سائیکل پارکنگ کیلئے 30 روپے بٹورے اور 4 لائنوں میں موٹر سائیکلیں پارک کی جارہی ہیں جبکہ اجازت صرف ایک لین کی ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شلقانی نے سماء کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے چارجڈ پارکنگ کے تمام ٹھیکیداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا، ڈپٹی کمشنرز کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کردی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پارکنگ کی مد میں اضافی فیسیں لینے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، ایکشن رمضان اور عید پر ہی لیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube