اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔
ہائیکورٹ میں میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار شاہد اورکزئی نے مؤقف اپنایا کہ قانون کےمطابق مشیر خزانہ اِس وقت بجٹ پیش نہیں کرسکتے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ رولز میں کہاں لکھا ہے کہ بجٹ کون پیش کر سکتا ہے؟ آپ کو تیاری کر کے آنا چاہییے تھا، ایسی پٹیشنز اس عدالت میں نہ لایا کریں۔
عدالت ن نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کرمسترد کر دی۔