Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

SAMAA | - Posted: May 16, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 16, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کواسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود حکومت نے قیمتیں بڑھائیں جس سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔

امن ترقی پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، وزارت پیٹرولیم ، وزارت خزانہ، وزارت قانون اور اوگرا کوفریق بنایا گیاہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا جس سے مہنگائی بڑھ گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کے لیے اوگرا کا تیل کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق 4 مئی کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردیا جائے۔

درخواست پر جمعہ 17 مئی کو جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube