Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

آئی ایم ایف معاہدہ، وزیراعظم آج اہم اجلاس کی صدارت کریں گے

SAMAA | - Posted: May 13, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2019 | Last Updated: 3 years ago

وزیراعظم عمران خان آج مالیاتی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کےحکام کابینہ اور قومی اسمبلی کے اراکین کو مالیاتی معاملات پر بریفنگ دیں گے۔

بریفنگ میں بیل آؤٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ کی شرائط اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کےمتعلق آگاہ کیاجائے گا۔ بریفنگ کیلئے مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سمیت معاشی ٹیم کے اہم ارکان شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نے پارٹی ارکان اسمبلی اور وفاقی وزراء کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ آئي ايم ايف اور حکومت کے درميان ابتدائي معاہدہ طے پا گيا ہے جس کے تحت پاکستان کو3 سال ميں 6 ارب ڈالر دیے جائیں گے ، ۔ معاہدے کي حتمي منظوري آئي ايم ايف بورڈ دے گا ۔ پاکستان کو ورلڈ بينک ، ايشيائي ترقياتي بينک سے بھي دو سے تين ارب ڈالر مليں گے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کو 6 ارب ڈالر 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کیے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube