وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ درست سمت کیلئے نو ماہ محنت سے کام کیا ہے، حکومت ستر سال کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشکل وقت عارضی ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا۔
لاہور میں مختلف وفود سے گفت گو میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کی سیاست کا دور گزر چکا ہے، حکومت کمزور طبقوں کا معیار زندگی بلند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح ہم نے بلند و بانگ دعوے نہیں کیے، ہم نے جو بولا ہے وہ کر کے دیکھا رہے ہیں۔