Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

اسلام آباد میں بھینسوں کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: May 4, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2019 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد میں بااثر شخص نے پانی کے نالے میں کرنٹ چھوڑ دیا، پیاس بجھانے کے لیے آنے والی دو بھینسیں کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئیں، پولیس نے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی دارلحکومت میں بھینسیں اپنی پیاس بجھانے قریبی نالے پر گئیں تو بہتے نالے میں لگی موٹر پانی میں کرنٹ کا باعث بنی جو دونوں بے زبانوں کی جان لے گیا، ساتھ آنے والا ملازم بھی زخمی ہوگیا۔

متاثرہ شہری نے علاقے کی بااثر شخصیت اور تحریک انصاف کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی الیاس مہربان کے بھائی اخلاق مہربان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ میرا ملازم بھینسوں کو نہلانے کے لیے لے گیا تھا وہاں پانی میں بجلی کی موٹریں لگی تھیں کرنٹ لگنے سے بھینسیں مرگئیں جس سے تقریباً 7 لاکھ کا نقصان ہوا ہے ۔

پولیس نے موت کی وجہ جاننے کے لیے دونوں بھینسوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق جانوروں کے پوسٹ مارٹم کے لیے ویٹرنری ڈاکٹر سے مشورہ کیا ہے،جو بھی رپورٹ آئے گی میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔

سماء نے موقف جاننے کے لیے اخلاق مہربان سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube