Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی میں رواں سال کا گرم ترين دن

SAMAA | - Posted: Apr 30, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 30, 2019 | Last Updated: 3 years ago

کراچی ميں آج رواں سال کا گرم ترين دن رہا جہاں پارا اکتاليس ڈگري کو چھوگيا، شہر کے اسپتالوں ميں ہيٹ ويو سينٹرز ميں انتظامات ناکافی دکھائی ديئے۔

کراچي والوں کے لئے تيس اپريل اب تک کا گرم ترين دن رہا سمندری ہوائيں چلنا بند ہوگئيں۔

سورج آگ برساتا رہا لو کے تھپيڑے چلتے رہے درجہ حرارت تو اکتاليس ڈگري سينٹي تک پہنچ گيا، مگر کراچي والوں کو تينتاليس ڈگري سينٹي گريڈ تک گرمي محسوس ہوئي۔

شہر ميں گرد اڑنے سے حدِ نگاہ چار کلو ميٹر ہوگئي، شديد گرمي ميں شہري بھي بلبلا اٹھے۔

کراچی میں یکم سے 3 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی برقرار

ہيٹ ويوز کے پيشِ نظر محکمہ صحت اور کے ايم سي نے اسپتالوں ميں ايمرجنسي نافذ کررکھي ہے، مگر عباسي شہيد اسپتال کي صورتحال ديکھيں جہاں ہيٹ ويوز وارڈ قائم ہے۔

وارڈ میں لگے دونوں اے سی کام ہی نہیں کررہے، سول اسپتال ميں بھي دس بستروں پر مشتمل ایک ہیٹ ویو وارڈ بنایا گیا ہے۔

اتنے بڑے شہرکے اسپتالوں ميں ناکافي انتظامات دکھائي ديتے ہيں، کيا سائيں سرکار اور کراچي کي شہري حکومت ہيٹ ويوز کے اثرات سے نمٹ پائے گي۔

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube