احتساب عدالت نے نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے 6 مئی کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
نندی پور پاور پراجیکٹ کیس، بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
جج ارشد ملک نے ریمارکس دیے کہ بریت کی اور درخوستیں بھی دائر ہیں، سب کو سن کر ایک ساتھ فیصلہ سنائیں گے۔
نندی پور ریفرنس میں شریک ملزمان ریاض کیانی اور شمائلہ محمود نے بھی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔