Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری، محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2019 | Last Updated: 3 years ago

 

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مئی کا موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کےلیے  ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔  کراچی میں درجہ حرارت ہفتے کو 39 درجہ حرارت تک جائے گا۔یکم سے 3 مئی تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں تمام متعلقہ اداروں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شام کے اوقات میں نمی کم ہونے پر درجہ حرارت زیادہ محسوس ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ظاہر کیا ہے۔جنوبی پنجاب اورسندھ میں موسم شدیدگرم رہےگا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube