Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بنوں، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2019 | Last Updated: 3 years ago

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔ سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تھانہ سی ٹی ڈی کے اسٹنٹ ایس ایچ او فرید خان نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول عمران کی ڈیوٹی پولیو ٹیم کے ساتھ لگائی گئی تھی۔ اس سلسلے میں وہ منگل کی صبح سویرے پولیو ٹیم کے پاس جارہا تھا کہ باچا خان چوک پر نامعلوم افراد نے ان کو نشانہ بنایا۔

اسٹنٹ ایس ایچ او فرید خان کے مطابق اطلاع ملنے پر جب وہ جائے وقوعہ پہنچے تو عمران خون میں لت پت پڑے تھے جسے اٹھاکر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد عمران خان کی لاش پولیس لائن بنوں لائی گئی جہاں نمازہ جنازہ کے بعد پولیس دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایس پی بنوں یاسر آفریدی نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دوران ڈیوٹی جان کی قربانی دی ہے۔ ان کے لواحقین کو شہدا پیکج دیا جائے گا جبکہ قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔

اس سے قبل 8 اپریل کو قبائلی ضلع مہمند میں بھی پولیو اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ24  ستمبر 2018 کو قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اس کے علاوہ 31 اکتوبر 2017 کو بھی باجوڑ ضلع میں انسداد پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے جانے والے 3 لیویز اہلکار بم دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube