Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

وزیراعلیٰ بلوچستان سے کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Apr 23, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 23, 2019 | Last Updated: 3 years ago


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پاکستان کی بحری سرحدوں کی نگہبانی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے لئے پاک بحریہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم وصحت کے شعبوں کی ترقی کے اقدامات اور مکران کوسٹل ہائی وے کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کی ملاقات ہوئی،  ملاقات میں انہوں نے گذشتہ دنوں اورماڑہ کے قریب رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شہادت پر پاک بحریہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جام کمال خان نے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کی امین ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی پاک بحریہ نمایاں کردار ادا کررہی ہے خاص طور سے اورماڑہ میں نیول کیڈٹ کالج اور ہسپتال کے علاوہ گوادر اور دیگر علاقوں میں بحریہ کے ایجوکیشنل کمپلیکس مکران اور صوبہ بھر کے نوجوانوں کو تعلیم اور مقامی لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے انسانی وسائل کے شعبہ میں سرمایہ کاری اہمیت کی حامل ہے اور صوبائی حکومت تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں کی ترقی کے لئے کثیر سرمایہ کاری کررہی ہے، ملاقات کے دوران اسکولوں کے سلیبس میں میری ٹائم کے مضمون کو شامل کرنے ،تعلیم وصحت کے شعبوں میں صوبائی حکومت اور پاک بحریہ کے باہمی تعاون کے فروغ اور مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی اور کمانڈر کوسٹ نے وزیراعلیٰ کو اس حوالے سے بریفنگ دی، ملاقات میں ماہی گیروں کی فلاح وبہبود کے اقدامات کابھی جائزہ لیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت ماہی گیری کے لئے استعمال ہونے والی بوٹس کی رجسٹریشن اور ان میں ٹریکنگ کے نظام کی تنصیب کے منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ فشر مین ٹرسٹ کے قیام کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ کمانڈر کوسٹ نے پاک بحریہ کے زیرانتظام تعلیم وصحت کے اداروں میں تعاون کی فراہمی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube