بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں دہشت گردي کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرليا گيا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق مقدمہ تحصیلدار اورماڑہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں۔ دہشت گردی کا مقدمہ لیویز تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے دہشت گردی کے واقعہ کی تفتیش سی ٹی ڈی بلوچستان کے سپرد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اٹھارہ اپریل کو بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کر دیا گیا تھا۔ شہداء میں پاک بحریہ، کوسٹ گارڈ اور پاکستان ائیر فورس کے جوان بھي شامل تھے۔