Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

صوبے کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، گورنر بلوچستان

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2019 | Last Updated: 3 years ago

گورنر بلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ جامعات کی تعمیر سے صوبے میں تعلیمی نکھار اور ترقی آئے گی۔ صوبے کا مستقبل روشن اور تابناک ہے اور ان تعلیمی اقدامات سے نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم کی زیور سے بہتر انداز میں آراستہ کرنے کا موقع مل سکے گا۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں ڈیپارٹمنٹس کا جلد اضافہ کیا جائے گا۔ بی یو ای ٹی حب کیمپس کی تعمیر کے لئے رقم آنے والی پی ایس ڈی پی میں مختص کی جائے گی۔ شہید سکندر یونیورسٹی خضدار اور سردار بہادر خان یونیورسٹی خضدارکے لئے اگلے بجٹ میں رقم مختص کرکے ان کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔

امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ حکومت صوبے میں تعلیم کو دوام دینے اور عروج تک لیجانے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ ہمارا صوبہ پڑھا لکھا بن جائے اور ہم علمی ترقی کی جانب گامزن ہوں۔

اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے جامعہ کے بارے میں گورنر بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی اور حب کیمپس کے پی سی ون کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube