Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

چیئرمین نیب اپنے لوگوں کا احتساب کریں، ورنہ ہم ایکشن لیں گے، بلاول

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2019 | Last Updated: 3 years ago

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نیب کے ہاتھوں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری اور تذلیل کی مذمت کی ۔ چیئرمین نیب اپنے لوگوں کا احتساب کریں ، ورنہ ہم ایکشن لیں گے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسپیکر سندھ اسمبلی سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر پیپلز پارٹی کا نہیں بلکہ آئینی عہدہ ہے۔

پی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مشرف کے بنائے ہوئے ادارے نے آغا سراج کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ، سندھ اسمبلی پر شرمناک حملہ کیا گیا ، یہ سندھ اسمبلی ہی ہے جہاں قراردادِ پاکستان پاس ہوئی تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام کسی پر بھی لگ سکتاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کہ سندھ اسمبلی میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات ہوئی، ان کی گرفتاری کے بعد ثبوت ڈھونڈنے کیلئے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنایا گیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ۔

بلاول کا کہنا تھا کہ کچھ ادارےآج تک پولیٹکل انجینئرنگ میں ملوث ہیں، نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئےاستعمال نہیں ہوناچاہیے ، چیئرمین نیب اپنے لوگوں کا احتساب کریں ورنہ ہم ایکشن لیں گے

انہوں نے کہا نیب کی اصلاحات کا مشن پورا نہ کرنا ہماری بھی ناکامی ہے ۔

نیب نے 20فروری کے دن آغا سراج درانی کو گرفتار کیا تھا، آغا سراج درانی کو سندھ میں آمدن سے زیادہ اثاثے ،غیر قانونی بھرتیوں اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں تعمیر کے دوران گھپلوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے آغا سراج دررانی کے جسمانی ریمانڈ میں 21 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube