اسلام آباد سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ریاض جانے والے مسافر کے سامان سے 1500گرام آئس ہیروئین برآمد کرلی۔ مسافر سید اقبال کا تعلق صوابی سے ہے اور وہ ایکس وائی 316 پرواز سے جارہا تھا۔ ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اے ایس ایف حکام نے مزید بتایا ہے کہ مسافر سید اقبال نے آئس ہیروئین بریڈ میں چھپا رکھی تھی۔