Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

نیو کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت ، دو افراد جان کی بازی ہار گئے

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2019 | Last Updated: 3 years ago

نیو کراچی میں دکان پر لوٹ مار کی واردت کے دوران ملزمان نے مزاحمت پر دو افراد کی جان لے لی، ایک زخمي شخص کو بھي اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

نیو کراچی صنعتی ایریا میں نالہ اسٹاپ کے قریب کولڈرنک کی دکان میں مسلح ڈاکو داخل ہوئے تو مالک نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، جس پر ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں دکان مالک الیاس اور اقبال جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق جائے وقوعہ سے نائم ایم ایم کے آٹھ اور تیس بور کا ایک خول برآمد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ضلع وسطی میں رواں ماہ ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں سات شہری جان سے گئے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube