وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے منشایت کے خاتمے کے لئے بھر پور آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
کمانڈر اے این ایف بلوچستان بریگیڈ یئرعاقب نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی جس میں منشیات کی اسمگلنگ، پوست کی کاشت روکنے اور نشے کے عادی افراد کی بحالی کےلئے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت منشیات کے خاتمے کے لئے اے این ایف کےساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ منشیات کے خلاف آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے مضمون تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے گا۔
کمانڈر اے این ایف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔