Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

مشکلات برقرار،ملزم گرفتار،برفباری کی پیشنگوئی

SAMAA | - Posted: Dec 29, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 29, 2018 | Last Updated: 3 years ago

جعفرآباد میں غیرت کے نام پرخاتون سمیت دوافراد قتل پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیاہے

رپورٹ:ایوب کھوسو، جعفرآباد

جعفرآباد کے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ محبوب علی محمد حسنی میں غیرت کے نام پر دیور غلام رسول نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی مسمات بے نظیراور غلام علی کھوسہ کو قتل کردیا اطلاع ملنے پرڈیرہ اللہ یار پولیس نے ملزم غلام رسول کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے دونوں نعشیں ضروری کاروائی کے لیے ڈیرہ اللہ یار اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے

مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی،مریضوں کی مشکلات برقرار

رپورٹ:محمد عاطف،کوئٹہ

کوئٹہ سے اغوا نیورو سرجن کو تاحال بازیاب نہ کروایا جا سکا ، سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کےباعث مریضوں کی مشکلات برقرار ہیں کوئٹہ سے اغواء کئے گئے نیورو سرجن پروفیسر ابراہیم خلیل کو 16 روز بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جا سکا ،کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کی ہڑتال جاری ہے ، او پی ڈیز سمیت دیگر شعبوں کی بندش کے باعث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ، مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پروفیسر ابراہیم خلیل کو جلد بازیاب کروایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم  ہو سکیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

رپورٹ:سما ڈیجیٹل

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں آئندہ ہفتے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے ، کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی سات ڈگری سینٹری گریڈ تک جا پہنچا ہے ، بارکھان تین جبکہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube